احسن اقبال 44

پاکستانی پرچم بردار 20 جہاز آبنائے ہرمز سے گزرنا اعزاز کی بات ہے، احسن اقبال

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ 20 جہاز پاکستانی پرچم کے ساتھ آبنائے ہرمز سے گزرنا پاکستان کے لیے اعزاز ہے، پاکستان برادر ممالک کے ساتھ مل کر اپنا مثبت کردار ادا کررہا ہے۔

احسن اقبال نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ پاکستان نے خلیجی ممالک میں کشیدگی کم کرانے میں کردار ادا کیا۔انہوںنے کہاکہ اسرائیل کی کوشش ہے اسلامی ممالک ایک دوسرے کے وسائل کو ملیا میٹ کریں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ہماری مسلح افواج پاکستان کے دفاع کی صلاحیت رکھتی ہیں، ہماری سیاسی قیادت دلیرانہ فیصلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں