برطانوی بھنگڑا سٹار شہزادی سلطان

پاکستانی نژاد برطانوی بھنگڑا سٹار شہزادی سلطان نے میوزیکل البم بنانے کی تیاریاں شروع

لاہور( روپوٹنگ آن لائن)پاکستانی نژاد برطانوی بھنگڑا سٹار شہزادی سلطان نے اپنا میوزیکل البم بنانے کی تیاریاں شروع کردیں۔

لندن میں مقیم گلوکارہ شہزادی سلطان نے کہا کہ میں ہر طرح کی گلوکاری کر لیتی ہوں لیکن پنجابی بھنگڑا شوق سے گاتی ہوں اور میرا نیا البم بھی اسی طرز کی گلوکاری ہو گی ۔
انہوں نے کہا کہ استاد نصرت فتح علی خان، ریشما ، استاد غلام علی ،مہدی حسن میرے پسندیدہ گلوکار ہیں اور میں انہیں بڑے شوق سے سنتی ہوں ۔پاکستانی گلوکاروں نے اپنی سریلی آواز سے پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ برطانیہ سمیت سمیت پوری دنیا میں پرفارم کر چکی ہوں اور جلد اپنے میوزیکل البم پرکام شروع کرنے جارہی ہوں ۔