وزیر اعظم

پاکستانی نوجوان دنیا کا ہر میدان فتح کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی نوجوان دنیاکاہر میدان فتح کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور نوجوانوں کو کھیلوں کی سہولتیں دینا حکومت کی اولین ترجیحات میں ہے،پاکستان اسپورٹس بورڈ ریگولیٹر کے طور پر کام کرے گا، اسپورٹس بورڈ کھیلوں کی معیاری سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائےگا، کھیلوں میں نوجوانوں کی شرکت بڑھنے سے کھیلوں کا معیار بہتر ہوگا،

انہوں نے ان خیالات کا اظہار ہفتہ کو سپورٹس پالیسی اوراسپورٹس بورڈکے انتظامی ڈھانچے کی ازسرِنوتشکیل کے لئے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا،اجلاس میں اسپورٹس پالیسی اوراسپورٹس بورڈکے انتظامی ڈھانچے کی ازسرِنوتشکیل کاجائزہ لیاگیا، اسپورٹس بورڈ ، نیشنل اسپورٹس پالیسی اور صوبوں سے مشاورت پر بریفنگ میں بتایا کہ پاکستان اسپورٹس بورڈ کا آئینی مسودہ تیار ہے ،بورڈ اور ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان کی تعداد کو محدود رکھا گیا ہے، بریفنگ میں بتایا مسودے میں کھیلوں کےفروغ اور مثبت مقابلے کی فضاکا خاص خیال رکھا گیا ہے، آئین کے تحت ادارے کا نیا انتظامی ڈھانچہ بھی تیار کیا گیا ہے، نیا آئینی مسودہ سی سی ایل سی سے منظور ہوچکا ہے، مختلف کھیلوں کی فیڈریشنز کےلئے ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں،

اجلاس کو صوبوں سے نیشنل اسپورٹس پالیسی کی تیاری پر مشارت سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا گیا صوبوں سے تعاون بڑھا کرمیں کھیلوں کی سرگرمیاں بڑھائی جائیں گی اور صوبے کھیلوں کے فروغ ،کلبز و ایسوسی ایشنز کو سہولتیں فراہم کریں گے، مقامی سطح پرصوبوں کی طرف سے اہم کھیلوں پرترجیحی توجہ دی جائے گی،اجلاس کو بڑے شہروں میں ہاکی ٹرف کے حوالے سے بھی بتاتے ہوئے کہا گیا کہ اسلام آباد میں ہاکی ٹرف پر کام مکمل ہے ، ہاکی ٹرف پرواہ کینٹ، فیصل آباد، کوئٹہ پشاور، مظفر آباد اور گلگت میں کام جاری ہے،

وزیراعظم نے جاری منصوبوں پرکام معینہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا نوجوانوں کو کھیلوں کی سہولتیں دینا حکومت کی اولین ترجیحات میں ہے، مقامی سطح پرکھیلوں میں شرکت سے نوجوانوں کومواقع دیے جائیں گے،عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان اسپورٹس بورڈ ریگولیٹر کے طور پر کام کرے گا، اسپورٹس بورڈ کھیلوں کی معیاری سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائےگا، کھیلوں میں نوجوانوں کی شرکت بڑھنے سے کھیلوں کا معیار بہتر ہوگا،وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستانی نوجوان دنیاکاہر میدان فتح کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔