لاہور(ر پورٹنگ آن لائن) پاکستانی فنکاروں میں اپنے جسم پر ٹیٹو بنوانے کے رجحان مےں تیزی سے فروغ‘نامور اداکارائیں جسم کے مختلف حصوں پر ٹیٹو بڑے شوق سے بنوا رہی ہیں۔تفصےلات کے مطابق صبا قمر نے اپنی گردن کی پشت پر ٹیٹو بنوایا ہوا ہے جو کہ اکثر اوقات دیکھا بھی جا سکتا ہے، جب اداکارہ جوڑا بناتی ہیں تو یہ ٹیٹو واضح نظر آتا ہے گلوکارہ قر العین بلوچ نے بھی اپنی بائیں بازو پر ایک ٹیٹو گدوایا ہوا ہے۔
ماڈل ایمان سلیمان اپنے باغی خیالات اور چھوٹے بالوں کے سبب خوب جانی جاتی ہیں، سپر ماڈل ایمان سلیمان نے بھی اپنے کندھے پر ٹیٹو کی مدد سے کچھ سطور لکھوائی ہوئی ہیں۔اداکارہ سائرہ یوسف نے بھی اپنے کندھے پر ٹیٹو گدوایا ہوا ہے، وہ زیادہ تر اسے چھپا کر ہی رکھتی ہیں مگر کبھی کبھار کسی فیشن فوٹو شوٹ کے دوران اس ٹیٹو کی تصاویر بن ہی جاتی ہیں۔گلوکارہ میشا شفیع نے بھی اپنی دائیں بازو پر ایک ٹیٹو گدوایا ہوا ہے، میشا شفیع کے دونوں ٹیٹو کسی اسٹامپ جیسے نظر آ تے ہیں۔