عمران عباس

پاکستانی فلموں میں کام نہ کرنے کی وجہ کمزور سکرپٹ ہے‘ عمران عباس

کراچی (رپورٹنگ آن لائن) معروف اداکار عمران عباس نے پاکستان فلم انڈسٹری میں کام نہ کرنے کی وجہ بتا دی۔ حال ہی میں عمران عباس مرزا ملک شو میں شریک ہوئے جہاں ان سے یہی سوال کیا گیا کہ آخر وہ پاکستانی فلموں میں کام کیوں نہیں کرتے؟

جس پر اداکار نے جواب دیا کہ پاکستان میں فلمیں ٹھوس اسکرپٹ پر نہیں بن رہی ہیں اس لئے وہ اب تک کوئی فلم سائن نہیں کر سکے۔ عمران عباس نے مزید کہا کہ پاکستانی سینما سے حال ہی میں آنے والی تمام فلمیں انہیں آفر کی گئی تھیں لیکن وہ سمجھتے ہیں کہ پاکستانی سینما اس وقت اس پوزیشن میں نہیں ہے اور اسی لیے وہ پاکستانی فلموں پر بھارتی فلموں کو ترجیح دے رہے ہیں۔