شیخ رشید

پاکستانی جھنڈے تلے آ نے اور امن سے رہنے والوں سے صرف بات ہوسکتی ہے،شیخ رشید

راولپنڈی (رپورٹنگ آن لائن) وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ جو پاکستانی جھنڈے تلے آئے اور امن سے رہنے کی ذمہ داری لے صرف اس سے بات ہوسکتی ہے، پی ڈی ایم ٹائیں ٹائیں فش ہوچکی، یوم پاکستان کی پریڈ پر مارچ کا فیصلہ ناقابل فہم ہے، قانون ہاتھ میں نہیں لیں گے تو قانون بھی آپ کو ہاتھ میں نہیں لے گا۔

راولپنڈی میں ماں بچہ اسپتال میں تعمیراتی کام کا جائزہ کے بعد میڈیا سے گفتگو میں وزیر داخلہ شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ شہر میں ماں بچہ اسپتال، نالہ لئی رنگ روڈ اسی حکومت میں مکمل ہونگے. ہم ای پاسپورٹ کی جانب جا رہے ہیں.ویزے کے اوپر تمام تر کرپشن ختم ہوگئی ہے.

سائبر ونگ کو طاقتور کررہے ہیں.دو ہزار پولیس اور نوہزار ایف آئی اے میں بھرتی ہوگی.اپوزیشن اتحاد کو یاد رکھنا چاہیے تھا کہ 23 مارچ کو اسلام آباد میں یوم پاکستان کی پریڈ ہوتی ہے اور فورسز کے جنگی سامان جی ٹی روڈ پر نکلتے ہیں کسی کو قانون ہاتھ میں نہیں لینے دیں گے۔ملک کے 80 حلقوں میں بیرون ملک پاکستانیوں کا ووٹ قلیدی کردار ادا کر سکتا ہے. اپوزیشن ووٹنگ مشین پر پھڈا ڈالیں ہم بھی تیار ہیں. اپوزیشن دھاندلی دھاندلی کرتے پھر شور کریں گے. وزیراعظم کے موبائل پر ساری انفارمیشن ہوتی. مرنے کے بعد سیاسی مخالفین میرا کفن کھول کر دیکھیں گے مرا ہے کہ نہیں۔