ماہرہ خان

پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ وہ سست اور کاہل ہیں

اسلام آباد ( ر پورٹنگ آن لائن) پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ وہ سست اور کاہل ہیں لیکن کام کے دوران وہ

اپنے کام پر بھرپور توجہ دیتی ہیں۔ ماہرہ خان نے انسٹاگرام پر اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ انہیں ناشتے میں انڈہ پراٹھا اور کھانے

میں دال چاول بہت پسند ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ان کے مینیجر انہیں سست کہتے ہیں اور وہ سست

اور کاہل ہیں لیکن جب وہ کام پر جاتی ہیں تو صرف اپنے کام پر توجہ دیتی ہیں اور کوشش کرتی ہیں کہ وہ اپنا بہتر طریقے سے کریں

اس لیے وہ دوسروں سے بھی یہی توقع رکھتی ہیں کہ وہ اپنا کام بہتر طریقے سے سرانجام دیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کا پہلا

ای میل ایڈریس 99 maru تھا جو اب انہیں برا لگتا ہے۔