ترک عوام

پاکستانی اداکاروں کا ترک عوام سے اظہارِ یکجہتی

کراچی (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکاروں نے ترکیہ کے شہر استنبول میں دھماکے میں ہونے والے جانی نقصان پر ترک عوام سے اظہارِ یکجہتی کیا ہے۔اداکارہ مہوش حیات نے ٹوئٹر پر استنبول میں پیش آنے والے دہشتگردی کے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہاستنبول سے استقلال اسٹریٹ میں دھماکے کے نتیجے میں متعدد ہلاکتیں ہونے کی ایک افسوسناک خبر ملی ہے۔انہوں نے لکھا کہ میں تمام متاثرین اور ان کے اہل خانہ کیلئے دعاگو ہوں۔اداکارہ وینا ملک نے بھی اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر ترکیہ سے موصول ہونے والی اس افسوسناک خبر پر اپنا ردِعمل دیا ہے۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ یہ دل دہلا دینے والی خبر ہے۔انہوں نے ترک عوام سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ اللہ تعالی لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔اداکار ہمایوں سعید نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہاستنبول سے ایک افسوسناک خبر موصول ہوئی ہے۔ انہوں نے لکھا کہ جانوں کے ضیاع کے بارے میں جان کر بہت دکھ ہوا، اللہ ان کی روحوں کو اپنی رحمت کے سائے میں رکھے اور زخمیوں کو صحت عطا فرمائے۔اس کے علاوہ، معروف پاکستانی سوشل میڈیا انفلوئنسر مومن ثاقب نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہاستنبول میں تقسیم اسکوائر پر حملے کی خبریں خوفناک ہیں۔انہوں نے لکھا کہاللہ تعالی جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے، ترکیہ کیلئے بہت ساری دعائیں۔