لاہور(ر پورٹنگ آن لائن)پاکستانی اوربھارتی کامیڈینزاداکاروںکی فلم ”چل میراپت پارٹ ٹو ”27اگست کو ریلیز کی جائے گی ۔ اس فلم میں پاکستانی اداکار افتخارٹھاکر،امانت چن، ظفری خان،ناصرچنیوٹی، سردارکمال اورروبی انعم نے بھارتی اداکاروں کے ساتھ کام کیا ہے ۔
فلم کی شوٹنگ بھارت او رلندن میں کی گئی ہے ،پاکستانی ادارکاروںنے لندن میں ہونے والی شوٹنگ میں اپنے حصے کا کام عکسبند کرایا ۔یہ پہلی بھارتی فلم ہے جس میں اتنی تعداد میں پاکستانی اداکاروںنے اکٹھے کام کیا ہے۔









