کوئٹہ(رپورٹنگ آن لائن) وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے ہڑتال اور دھرنا دینے والوں کو دوٹوک پیغام دے دیا۔
سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ صحت کا اجلاس ہوا جس میں وزیر اعلیٰ بلوچستان نے صحت کے شعبےکی بہتری کیلئے ادارہ جاتی اصلاحات ایکٹ لانے کا فیصلہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ عوامی وسائل کا ضیاع قطعاً قابل برداشت نہیں، محکمہ صحت بلوچستان کو ہر سال 80 ارب روپے سے زائد دیے جاتے ہیں، اتنی رقم میں تو بلوچستان کے ہر شہری کا علاج مہنگے ترین نجی اسپتال میں ہوسکتا ہے۔
وزیراعلیٰ نے صوبے میں دھرنے دینے والوں کو بھی آڑے ہاتھوں لیا اور اپنے دو ٹوک پیغام میں کہا کہ کسی کو ہڑتال کرنی ہے، دھرنا دینا ہے تو شوق سے دے ، عوامی مفاد پر سمجھوتا نہیں ہوگا۔
کوئٹہ (رپورٹنگ آن لائن)وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز احمد بگٹی نے کہاہے کہ صحت کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے پرعزم ہیں جدید مشینری، طبی عملے کی تربیت اور صحت مراکز کی بہتری سے غریب لوگوں کو عملی ریلیف دی جاسکتی ہے. صحت کے نظام میں بہتری کے لیے…
کوئٹہ (رپورٹنگ آن لائن) وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ یوم دفاع اس عہد کی تجدید ہے کہ ہم اپنے عظیم شہداکی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دینگے۔ یوم دفاع کے موقع پر پیغام میں وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ 6 ستمبر اجتماعی قومی…
کوئٹہ (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سرفراز بگٹی 41 ووٹ لے کر بلامقابلہ وزیراعلیٰ بلوچستان منتخب ہونے کے بعد عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ بلوچستان اسمبلی کا اجلاس اسپیکر عبدلخالق اچکزئی کی زیر صدارت 40 منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا، وزیر اعلیٰ بلوچستان کے انتخاب کے لیے کسی…