علی خامنہ ای 86

پاپولر موبلائزیشن فورسز کے کردار کو مضبوط کیا جانا چاہیے، علی خامنہ ای

بغداد(رپورٹنگ آن لائن)عراقی وزیر اعظم شیاع سوڈانی سے ملاقات کے دوران ایرانی رہبر اعلی علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ پاپولر موبلائزیشن فورسز عراق میں طاقت کا ایک عنصر ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سرکاری دورے پر تہران پہنچنے والے عراقی رہنما محمد شیاع سوڈانی کو مخاطب کرتے ہوئے علی خامنہ ای نے کہا کہ پاپولر موبلائزیشن فورسز عراق میں اتھارٹی کے اہم اجزا میں سے ایک ہیں جن کے تحفظ اور مضبوطی کے لیے احتیاط برتنی چاہیے۔علی خامنہ ای نے یہ بھی کہا کہ عراق میں امریکی افواج کی موجودگی غیر قانونی اور عراق کے عوام اور حکومت کے مفادات سے متصادم ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ شواہد اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہیں کہ امریکی عراق میں اپنی موجودگی قائم کرنے اور اسے وسعت دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ضرورت ہے کہ ہم اس کی سختی سے مخالفت کریں۔شیاع سوڈانی نے تہران میں اپنے مذاکرات پر اطمینان کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ تہران میں ہونے والے یہ مذاکرات اور معاہدے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو وسعت اور گہرا کرتے رہیں گے۔

علی خامنہ ای کے ساتھ ملاقات کے دوران شیاع سوڈانی نے کہا کہ عراق میں طاقت کے اجزا اور ارکان عوام، پاپولر موبلائزیشن فورسز، اتحاد و قومی ہم آہنگی اور مذہبی اتھارٹی طاقت کے اجزا ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں