سونیا حسین 143

پانی کی کمی نے سونیا حسین کو ہسپتال پہنچا دیا

کراچی (ر پورٹنگ آن لائن) مقبول اداکارہ سونیا حسین کی طبیعت ناساز ہوگئی جس کی اطلاع انہوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے دی۔سونیا حسین نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی صحت سے متعلق ایک خصوصی اسٹوری شیئر کی۔اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں اپنے ہاتھ کی تصویر شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ان کے ہاتھ پر ڈرِپ لگی ہوئی ہے۔تصویر دیکھ کر یہ واضح ہورہا ہے کہ سونیا حسین کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے اور وہ اسپتال میں ہیں۔سونیا حسین نے تصویر کے کیپشن میں درخواست کرتے ہوئے لکھا کہ براہِ کرم! خود کو ہائیڈریٹ رکھیں۔

اداکارہ کے کیپشن سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ پانی کی کمی کی وجہ سے ان کو کوئی بیماری لاحق ہوگئی ہے۔اس کے علاوہ سونیا حسین نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں اپنی والدہ سے ہونے والی واٹس ایپ چیٹ کا اسکرین شاٹ بھی شیئر کیا۔اسکرین شاٹ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سونیا حسین کی والدہ ان کی خیریت دریافت کرتے ہوئے انہیں کھانے کے حوالے سے بتارہی ہیں۔دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعائیں کی جارہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں