پانی کی کمی 143

پانی کی کمی عالمی سطح پر اہم مسئلہ بنتا جارہا ہے،اقوام متحدہ

نیویارک (رپورٹنگ آن لائن) اقوام متحدہ کے موسمیاتی ادارے نے کہا ہے کہ پانی کی کمی عالمی سطح پر ایک اہم مسئلہ بنتا جارہا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کے موسمیاتی ادارے نے کہا کہ کے مطابق 5 ارب افراد 2050 میں پانی کی مزید کمی کا سامنا کریں گے۔ورلڈ میٹیورولوجیکل آرگنائزیشن کی حالیہ رپورٹ میں کہا گیا کہ اس کے علاوہ پانی سے متعلقہ قدرتی آفات جیسے سیلاب، طوفانی بارش اور خشک سالی فوڈ سیکورٹی جیسے مسائل میں شدت پیدا کرسکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں