راولپنڈی ایکسائز

پانچ چارج،راولپنڈی ایکسائز کلرک کی پانچوں گھی میں۔

رپورٹنگ آن لائن۔

ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی میں بطور OPSانسپکٹر کام کرنے والے کلرک سلطان سکندر کو راولپنڈی اور مری میں پانچ مختلف سیٹوں سے نوازا گیا ہے۔

سلطان سکندر کو پوش علاقوں پر مشتمل یوسی 81 یوسی 82، گلریز کالونی ،پروفیشنل ٹیکس مری اور ہائی ویز ابٹٹنگ ٹیکس جسیے پانچ اہم عہدوں پر تعینات کیا گیا یے۔

سلطان سکندر ایک کلرک ہے جسے خلاف قانون انسپکٹر کے عہدے پر کام کی اجازت دیتے ہوئے پانچ عہدے دیئے گئے ہیں۔کیونکہ مذکورہ عہدوں پر صرف انسپکٹر کو ہی تعینات کیا جا سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق سلطان سکندر چھٹے عہدے کے طورپر راولپنڈی ڈائیریکٹوریٹ کی ایڈمن برانچ میں بھی کام کرتا ہے اور ڈائریکٹر کی تمام ڈاک اور خط و کتابت کا اختیار کسی دوسرے اہلکار کی بجائے اپنے ہاتھ میں رکھتا ہے۔جس کے متعلق ڈائیریکٹر بھی لاعلم ہے۔