امام الحق اور فخر زمان 176

پانچ مرتبہ سنچری ،امام الحق اور فخر زمان کی اوپننگ وکٹ پر سب سے زیادہ سنچری شراکت کرنے والی پاکستانی جوڑی بن گئی

اسلام آباد (ر پورٹنگ آن لائن)جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے ون ڈے میں پاکستانی اوپنرز امام الحق اور فخر زمان کی اوپننگ وکٹ پر سب سے زیادہ سنچری شراکت کرنے والی پاکستانی جوڑی بن گئی۔دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 5 مرتبہ سنچری شراکت قائم ہوئی ہے۔پاکستانی اوپنرز کی جانب سے یہ کارنامہ جنوبی افریقہ کے خلاف سنچورین میں کھیلے جارہے سیریز کے تیسرے اور فیصلہ کن ون ڈے میں انجام دیا گیا ہے۔اس سے قبل پاکستان کی جانب سے یاسرحمید ،عمران فرحت اور ناصرجمشید ، محمد حفیظ ون ڈے انٹرنیشنل میں چار، چار اوپننگ سنچری پارٹنرشپ کرچکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں