اسلام آباد (ر پورٹنگ آن لائن)پانچ اگست 2019 کے بھارتی غیر آئینی اقدام کے خلاف پاکستان بھر میں یومِ استحصال منایا گیا،
وزارتِ خارجہ سے لیکر ڈی چوک تک مزاحمتی ریلی نکالی گئی جسکی قیادت وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کی۔تفصیلات کے
مطابق بھارت نے پانچ اگست 2019 کو مقبوضہ کشمیر پر ایک اور کاری وار کرتے ہوئے آرٹیکل 370 کا خاتمہ کر کے کشمیر کی
خصوصی حیثیت کو بدل دیا، ایک سال مکمل ہونے پر پاکستان بھر میں یومِ استحصال منایا گیا، یومِ استحصال کی مناسبت سے
وزارتِ خارجہ سے لیکر ڈی چوک تک ریلی نکالی گئی جسکی قیادت وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کی۔ ریلی میں وزیر امورِ کشمیر
سمیت دیگر وزراء نے بھی شرکت کی۔ ریلی میں کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کے طور پر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔
ریلی وزیراعظم سیکریٹریٹ پہنچی تو صدرِ پاکستان عارف علوی چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سینیٹر فیصل
جاوید اور اراکین پارلیمنٹ بھی ریلی میں شامل ہو ئے۔ وزیراعظم سیکریٹریٹ سے ڈی چوک تک ریلی کی قیادت صدرِ پاکستان
نے کی۔ مزاحمتی ریلی میں سول سوسائٹی میڈیا اور عوام کی کثیر تعداد بھی شامل تھی۔ شرکاء نے مقبوضہ کشمیر کے مظلوموں
کے حق میں اور بھارتی مظالم کے خلاف پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے
مقبوضہ کشمیر میں کرفیو ہٹانے اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر نوٹس لینے کی اپیلیں درج تھیں۔ ڈی چوک پہنچن
ے پر صدرِ پاکستان کے خطاب کے بعد ریلی اختتام پذیر ہو گئی۔