ڈاکٹربابراعوان

پانچ اگست عالمی یوم سیاہ ،کشمیر کے لوگ غاصبانہ فوجی طاقت سے نجات چاھتے ہیں، بابر اعوان

اسلام آباد (ر پورٹنگ آن لائن)وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹربابراعوان نے کہا ہے کہ پانچ اگست ایک عالمی

یوم سیاہ ہے ،کشمیر کے لوگ غاصبانہ فوجی طاقت سے نجات چاھتے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ جموں

کشمیر میں غاصبانہ قبضے کو پانچ اگست کو ایک سال مکمل ہو جائے گا، ھائوس آف فیڈریشن( سینیٹ ) کا اہم اجلاس ہوگا،

اس جلاس میں ایک موشن ہے جو میں پئش کرونگا، سینیٹ کے اجلاس میں کوئی سیاسی گفتگو نہیں ہوگی۔سینیٹ سیشن کے

اجلاس کا تین نکاتی ایجنڈا ہے،کشمیریوں کو حق خود ارادیت کا حق دیا جائے،انڈیا کشمیر سے نکل جائے،بانی پاکستان نے کشمیر کو

شہ رگ قرار دیا اور کشمیر کی آخری منزل کشمیر بنے گا پاکستان ہے،اسلام آباد کے شاھراہوں پر سری نگر کا نام رکھ دیا گیا ہے،

اسلام آباد ھائی کورٹ نے کلبھوشن کے کیس میں اھم فیصلہ دیا ہے،اس ایشو پر کچھ اناڑی ابہام پیدا کررہے تھے،

اس کیس میں اقوام متحدہ کے چارٹر،آئین کے آرٹیکل 10اے اور عالمی انصاف عدالت کے فیصلے کو سامنے رکھا جائے۔

انہوںنے کہاکہ چیف جسٹس اطہر من اللہ کے فیصلے راہ صاف ہوئی ہے،پاکستان کے گلی کوچوں سمیت ساری دنیا میں کشمیری

اور پاکستانی دنیا کے منصفوں کو پیغام دینگے،سینیٹ اجلاس میں دنیا کو پیغام دیا جائے گا کہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف

ورزیاں بند ہونی چاہیے۔انہوںنے کہاکہ ریاست پاکستان کی کشمیر کے ساتھ پالیسی پر ھمارے دوست ھمارے ساتھ کھڑے ہوں۔

انہوںنے کہاکہ پاکستان کی کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی لازوال ہے،وزیر اعظم کا مظفر آباد دورہ دنیا کو پیغام دینا ہے۔

انہوںنے کہاکہ پاکستان آئی سی جے کے فیصلے پر عمل در آمد کرنے کا ذمہ دار ہے،بھارت اس وقت سر زمین بے آئین ہے۔

انہوںنے کہاکہ پاکستان ایک ریاست کی حیثیت سے اپنی ذمہ داری نبھائے گا،پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں گیارہ بل پیش

کئے جائینگے ان میں دو اھم بل ہیں۔اسلام آباد ھائی کورٹ میں ججز کی تعدادبڑھانے کا بل اور میوچیوئل لیگل اسسٹنس کے

بل پیش کئے جائینگے