فواد چوہدری 168

پانامہ‘ پنڈورا اور سوئس اکاو¿نٹس کی کہانی ‘ کرپشن اور منی لانڈرنگ پاکستان جیسے ملکوں کااہم ترین مسئلہ ہے‘فواد چوہدری

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پانامہ، پنڈورا اور اب سوئس اکاونٹس کی کہانی ، کرپشن اور منی لانڈرنگ پاکستان جیسے ملکوں کااہم ترین مسئلہ ہے‘پہلے پیسے چوری کرو پھر ملک سے باہر بھیج دو، عمران خان مسئلہ پرمسلسل آواز اٹھا رہے ہیں کہ امیر ملک غریب ملکوں کے استحصال کو روکیں‘ اب سارے منی لانڈرر اتحاد بنا رہے ہیں۔

پیر کو اپنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر میں اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ پہلے پیسے چوری کرو پھر ملک سے باہر بھیج دو، عمران خان اس مسئلہ پرمسلسل آواز اٹھا رہے ہیں کہ امیر ملک غریب ملکوں کے اس استحصال کو روکیں،اب سارے منی لانڈرر اتحاد بنا رہے ہیں۔پانامہ، پنڈورا اور اب سوئس اکاونٹس کی کہانی ، کرپشن اور منی لانڈرنگ پاکستان جیسے ملکوں کااہم ترین مسئلہ ہے۔

واضح رہے کہ پنڈورا اور پاناما کے بعد کریڈٹ سوئس بینک لیکس سامنے ا?ئی ہیں، بینک کے 18 ہزار اکاونٹس کا ریکارڈ لیک ہوگیا جن میں کئی ڈکٹیٹرز، سیاستدانوں اور مافیاز سے تعلق رکھنے والے افراد کے کھاتے بھی شامل ہیں۔ اکاونٹس میں 100 ارب سے زائد ڈالر موجود ہیں‘ آرگنائزڈ کرائم اینڈ کرپشن رپورٹنگ پراجیکٹ (او سی سی آر پی) نے تفصیلات جلد منظر عام پر لانے کا اعلان کردیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں