پام آئل 10

پام آئل کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر اضافہ

مکوآنہ (رپورٹنگ آن لائن)ملک میں پام آئل کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر اضافہ جبکہ سویا بین آئل کی درآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

پاکستان بیورو برائے شماریات اور سٹیٹ بینک کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں 2.182 ملین ٹن پام آئل کی درآمدات ریکارڈ کی گئی جس پر 2.350 ارب ڈالر کا زرمبادلہ خرچ ہوا۔یہ شرح گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 24.28 فیصد زیادہ ہے۔گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 1.887 ملین ٹن پام آئل کی درآمدات ریکارڈ کی گئی تھیں جس پر 1.885 ارب ڈالر کا زرمبادلہ خرچ ہو ا تھا۔

مالی سال کے پہلے سات ماہ میں 85ہزار 771 میٹرک ٹن سویا بین آئل کی درآمدات ریکارڈ کی گئیں جس پر 94.89 ملین ڈالر زرمبادلہ خرچ ہوا، یہ شرح گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 42.27 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 94 ہزار 991 میٹرک ٹن سویا بین آئل کی درآمدات ریکارڈ کی گئی تھی جس پر 164.55 ملین ڈالر کا زرمبادلہ خرچ ہوا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں