سلیمانی 67

پاسداران انقلاب نے غلام رضا سلیمانی کی شہادت کی تصدیق کردی

تہران (رپورٹنگ آن لائن)پاسدارن انقلاب نے پاسیج کے سربراہ غلام رضا سلیمانی کی شہادت کی تصدیق کردی،عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے تہران میں پاسیج فورس کے تنصیبات پر حملہ کیا۔دوسری جانب اسرائیل نے ایران کی قومی سلامتی کے مشیر علی لاریجانی کو نشانہ بنانیکا دعوی کیا ہے۔

ایرانی حکام نے دعوے کی تصدیق نہیں کی، علی لاریجانی کے سوشل میڈیا اکانٹ سے ہاتھ سے لکھا پیغام جاری کردیا گیا۔علی لاریجانی کا پیغام ایرانی بحریہ کے شہدا کی نماز جنازہ کے موقع پر جاری کیا گیا، پیغام میں شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں