حافظ حسین احمد

پارٹی دستور کی خلاف ورزی ہم نے نہیں مولانا فضل الرحمان نے کی ہے، حافظ حسین احمد

کوئٹہ(رپورٹنگ آن لائن ) جمعیت علمائے اسلام (ف)سے خارج کئے گئے رہنما حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ پارٹی دستور کی ہم نے نہیں مولانا فضل الرحمان نے خلاف ورزی کی ہے۔

اپنے بیان میں حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ ہماری اپنے ساتھیوں سے مشاورت جاری ہے، اور ہم کہیں نہیں جارہے بلکہ لوگ ہمارے پاس آرہے ہیں۔

حافظ حسین احمد کا کہنا تھا کہ ہم مولانا فضل الرحمان سے پہلے جمعیت میں شامل ہوئے، اور مولانا محمد خان شیرانی پارٹی کے بانی اراکین میں سے ہیں، ہماراجے یوآئی (ف)سے نہیں جمعیت علما اسلام پاکستان سے تعلق ہے، پارٹی دستور کی خلاف وزری ہم نے نہیں مولانا فضل الرحمان نے کی ہے۔