پارلیمنٹ

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا شیڈول تبدیل، 15مارچ کو سہ پہر 4بجے پارلیمنٹ ہاﺅس میں منعقد ہو گا

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا،پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس مورخہ 28فروری کو کل سہ پہر 4بجے کے بجائے مورخہ 15مارچ کو سہ پہر 4بجے پارلیمنٹ ہاﺅس میں منعقد ہو گا، اسپیکر قومی اسمبلی نے مشترکہ اجلاس کے شیڈول میں تبدیلی پارلیمنٹ کے جوائنٹ سیٹنگز رولز 1973کے قاعدہ 4 کے تحت تفویض شدہ اختیارات کو بروئے لاتے ہوئے کی ہے، پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے شیڈول میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا