وزیرِ اعظم عمران خان 152

پارلیمنٹ کی اصل طاقت عوام کی خدمت اور آئین کی پاسداری ہے،وز یرِ اعظم

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن ) وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پارلیمان نا صرف قانون سازی بلکہ جمہوریت کے تسلسل کیلئے نہایت اہم اور ملک کا سب سے بڑا آئینی فورم ہے، تمام جماعتوں کو پارلیمان کے تقدس اور جمہوری اقدار کی پاسداری کو یقینی بنانا چاہیے ، پارلیمنٹ کی اصل طاقت عوام کی خدمت اور آئین کی پاسداری ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان سے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ملاقات کی جس میں ملکی پارلیمانی نظام پر تفصیلی گفتگو ہوئی ۔ اس موقع پروزیرِ اعظم نے کہا کہ پارلیمان نا صرف قانون سازی بلکہ جمہوریت کے تسلسل کیلئے نہایت اہم اور ملک کا سب سے بڑا آئینی فورم ہے، تمام جماعتوں کو پارلیمان کے تقدس اور جمہوری اقدار کی پاسداری کو یقینی بنانا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوام پارلیمنٹ میں اپنے مسائل کی آواز اٹھانے کیلئے منتخب نمائندوں کی طرف دیکھتی ہے، پارلیمنٹ کی اصل طاقت عوام کی خدمت اور آئین کی پاسداری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں