اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن ) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس چھ اکتوبر کو طلب کر لیا ہے۔ مشترکہ اجلاس سے صدر مملکت خطاب کرینگے۔
آئین کے آرٹیکل چن ایک اور چھپن تین کے تحت چھ اکتوبر کو طلب کیے گئے اجلاس میں صدارتی خطاب کی روایت پوری کی جائے گی۔ صدر مملکت اپنے خطاب میں آئینی اور قانونی امور پر بات کرتے ہوئے حکومت کو روڈ میپ دیں گے۔ اپنے خطاب میں صدر عارف علوی معیشت، جمہوریت اور انسانی حقوق پر بھی روشنی ڈالیں گے۔