اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ میں بچوں کی بہتری کیلئے قانون سازی ہو رہی ہے، سول سوسائٹی کا کام معاشرے میں اہمیت کا حامل ہے، ہم سول سوسائٹی کے ساتھ بھرپور تعاون کررہے ہیں۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ڈی آر آئی نیشنل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پارلیمنٹ جمہوریت کو کامیابی سے پروان چڑھتا ہوا دیکھنا چاہتی ہے۔ اسلام آباد میں بچوں کے تعلیم کے ساتھ شیلٹر ہومز بھی بنائے جارہے ہیں،قومی اسمبلی میں ایک کمیٹی بنائی گئی جو اس پر کام کر رہی ہے، کمیٹی میں تمام پارٹیوں کی نمائندگی ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ انتحابی اصلاحات کے بعد جمہوریت کو مزید تقویت ملے گی، سول سوسائٹی کو ایک جگہ اکٹھا کرکے ان کی صلاحیت کے مطابق موقع دیا جائے، دور جدید میں سول سوسائٹی کا کردار بہت اہمیت کا حامل ہے۔ اسد قیصر نے مزید کہاکہ پاکستان کی سول سوسائٹی نے جمہوریت کے استحکام اور ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے، سول سوسائٹی کے لیے پارلیمنٹ کے دروازے ہمیشہ کھولے ہیں۔