سینیٹر علی ظفر

پارلیمنٹ میں ایسا سین ہے جیسے بھیڑوں کو ہانکا جا رہا ہو،سینیٹر علی ظفر

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) پی ٹی آئی کے سینیٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ میں قانون سازی ہو رہی ہے لیکن قانون ہمارے سامنے نہیں ہے۔

مشترکہ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے علی ظفر نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کی اکثریت نے سمجھنا تو دور قانون کو پڑھا بھی نہیں، ہاں نہ ہو جاتی ہے اور قانون پاس ہو جاتا ہے، اس قانون کی کیا اہمیت ہوگی۔

تحریک انصاف کے سینیٹر علی ظفر نے مزید کہا ہے کہ باہمی مشورے سے مسائل کا حل نکالنا ہوتا ہے لیکن یہاں ایسا سین ہے جیسے بھیڑوں کو ہانکا جا رہا ہو، پارلیمنٹ کی ساکھ عوام میں خراب ہو رہی ہے۔