رانا مبشر اقبال

پارلیمنٹ، آئینی جمہوری، سیاسی عمل، معیشت اور ریاستی نظام بری طرح متاثر ہے‘ رانا مبشر اقبال

لاہور (رپورٹنگ آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ نواز کے رکن قومی اسمبلی ،ایم این اے رانا مبشر اقبال نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ‘ عمران خان نے اپنی نااہلی، غرور و تکبر، پرمذہب اعلانات سے اپنی ساکھ اور حکومت کو خود ڈبو دیا ہے۔چالیس ماہ میں ملک، عوام اور ریاستی اداروں کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچا دیا ہے۔

پارلیمنٹ، آئینی جمہوری، سیاسی عمل، معیشت اور ریاستی نظام بری طرح متاثر ہے۔ اسٹیٹس کو بدتر اور مہنگائی و بے روزگاری عذاب بن گئی ہے۔ آئین کے مطابق حکومت کو پانچ سال کی مدت حاصل ہے، لیکن جب حکومت نااہل، ناکام ہو، قومی وحدت، قومی سلامتی اور ریاستی اداروں کو بڑا نقصان لاحق ہو تو آئین ہی کے مطابق نااہل قیادت کی تبدیلی اور قبل از وقت انتخابات کا راستہ موجود ہے۔

عمران خان خود کہتے تھے کہ عوامی احتجاج، حکومت کے پاس غیرت ہو تو وہ مستعفی ہو جائے۔اب مہنگائی، بے روزگاری، لاقانونیت، کرپشن، رشوت سے ہر طبقہ سراپا احتجاج ہے۔ اب عمران خان گھبرائیں نہیں آئینی راستہ اختیار کریںاور اقتدار سے چمٹنے کی بجائے استعفیٰ دیں۔رانا مبشر اقبال نے کاہنہ میں کبڈی میچ کی تقریب میں عوام الناس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے ورلڈ کپ ٹی ٹونٹی میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔سیمی ٹائنل میں شکست پر سب کو افسوس ہے، لیکن ہار جیت کھیل کا حصہ ہے۔

کامیابی کے بعد بے خطر تعریفوں، خیالی دعوﺅںاور تکبرو غرور کی بجائے کھلاڑی کو ہمیشہ اپنے کھیل پر توجہ دینا چاہیے۔ پاکستان کے نوجوانوں میں بڑی صلاحیتیں ہیں۔ حکومتوں نے کھیل کے میدان ویران کر دیے ہیں۔ سہولتوں کی فراہمی اور میرٹ پر کھلاڑیوں کے چناﺅ سے ازسر نو کھیل کے ہر میدان میں سبز ہلالی پرچم بلند ہو سکتا ہے۔ نوجوانوں کے لیے بے روزگاری عذاب بن گئی ہے۔