شاہد خاقان عباسی

پارلیمانی جمہوریت میں مداخلت نہیں ہونی چاہیے ، عوام کی رائے کا احترام نہیں ہو گا تو ملک نہیں چل سکتا،شاہد خاقان عباسی

حیدرآباد(رپورٹنگ آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پارلیمانی جمہوریت میں مداخلت نہیں ہونی چاہیے اور سیاست میں فیصلہ عوام کا ہونا چاہیے۔

عوام کی رائے کا احترام نہیں ہو گا تو ملک نہیں چل سکتا، اتوار کو حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پارلیمانی جمہوریت میں مداخلت نہیں ہونی چاہیے اور سیاست میں فیصلہ عوام کا ہونا چاہیے۔ عوام کی رائے کا احترام نہیں ہو گا تو ملک نہیں چل سکتا، انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت تباہ اورعالمی برادری سے تعلقات خراب ہیں۔

ملک زوال کا شکارہے جس کا واحد حل صاف اور شفاف انتخابات ہیں، انتخابات کی بات کرتے ہیں تو صدارتی نظام کا شوشہ چھوڑ دیا جاتا ہے لیکن صدارتی نظام پہلے چلا نہ آئندہ چلے گا اور صرف پارلیمانی نظام چلے گا،انہوں نے کہا کہ گیس کی تقسیم کا نظام صوبوں کے حوالے کیا جائے۔ سندھ میں گیس پیدا ہوتی ہے اور سب سے زیادہ لوڈشیڈنگ بھی یہاں پر ہے۔ ن لیگ کے دور میں امن و امان بحال اور دہشت گردی کا خاتمہ ہوا،شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ میٹرو بس منصوبہ کم قیمت میں مکمل کیا اور بی آر ٹی منصوبہ اتنا پیسہ لگنے کے باوجود کامیاب نہیں ہوا۔

پشاور کی بی آر ٹی 3گنا زیادہ مہنگی ہے۔ حکومت بتائے سی پیک منصوبے شروع کیوں نہیں ہوئے،انہوں نے کہا کہ کراچی گرین لائن منصوبہ 3سال پہلے مکمل ہوچکا تھا اور گرین لائن منصوبے پر بسیں سندھ حکومت کو لانی تھیں لیکن حکومت کو گرین لائن بسیں لانے میں 3سال لگ گئے،انہوںنے کہا کہ حیدرآباد میں بھی ماس ٹرانزٹ کی ضرورت ہے جبکہ آج سپرہائی وے کی تیسری اور چوتھی لین کی ضرورت ہے جبکہ سکھر، حیدرآباد موٹروے قانونی مسائل کے باعث مکمل نہ ہو سکا اور ساڑھے 3سال بعد بھی سکھر حیدرآباد موٹروے شروع نہ ہوسکی،شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے صوبوں کا حصہ دگنا کیا اور وفاق کی آمدن میں اضافے سے صوبوں کو زیادہ پیسے دیئے جاتے ہیں۔