اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل کا کہنا ہے کہ پارسائی کا لبادہ اوڑہے شاہد خاقان عباسی منافقت کی اعلی مثال ہیں۔
شاہد خاقان عباسی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ شاہد خاقان عباسی سمیت تمام درباری کی گئی کرپشن کا جواب دینے سے قاصر ہیں۔ ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ عدالتوں میں کیمرے لگائے تو نااہل شریف اور درباری منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے، یہ لوگ ایل این جی کے حوالے سے پروپیگنڈہ کرکے اپنے کرتوتوں کو چھپانے کی کوشش کرتے ہیں۔