امریکا اور ایران 285

پابندی کے معاملہ پر امریکا اور ایران عالمی عدالت میں آمنے سامنے

ہیگ(ر پورٹنگ آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے ایران کے خلاف عائد پابندیوں کے معاملے پر امریکا اور ایران ہیگ میں عالمی عدالت میں ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہوں گے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق دونوں ممالک اس ہفتے اس بات پر اپنے دلائل دیں گے کہ آیا دوسری عالمی جنگ کے بعد اقوام متحدہ کے رکن ممالک کے درمیان تنازعات کو حل کرنے کے لیے عمل میں آئے،

آئی سی جے کو مذکورہ معاملے پر غور کرنے کا اختیار ہے بھی یا نہیں؟پہلے امریکا اپنے دلائل پیش کرے گا کہ آیا ججوں کو اس کیس کی سماعت کرنے کااختیار ہے یا نہیں۔ ایران اپنا موقف بدھ کے روز پیش کرے گا۔ حالانکہ اس بات کا تعین کرنے میں کئی ہفتے اور حتمی فیصلہ آنے میں برسوں لگ سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں