شہبازاکمل جندران۔۔۔
ڈائیریکٹر جنرل ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل نے جمعرات 4 اکتوبر 2022 کو صوبے بھر میں 10 ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن انسپکٹروں کے تبادلوں کا حکم نامہ جاری کیا تھا
جس میں انہوں نے قومی اور صوبائی اسمبلی کے ضمنی انتخابات کے حلقوں میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے سرکاری افسران کی ٹرانسفر ، پوسٹنگ پر پابندی کے باوجود ایسے شہروں میں بھی انسپکٹروں کو تبدیل کر دیا تھا جہاں 16 اکتوبر کو ضمنی انتخابات منعقد ہو رہے ہیں۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کے28 جولائی 2022 کے نوٹیفکیشن کے مطابق ملتان میں قومی اسمبلی اور شیخوپورہ اور بہاولنگرمیں صوبائی اسمبلی جبکہ 5 اگست 2022 کے نوٹیفکیشن کے تحت پنجاب میں فیصل آباد اور ننکانہ صاحب میں قومی اسمبلی کے ضمنی انتخابات منعقد ہورہے ہیں جن کی پولنگ 16 اکتوبر کو ہوگی۔
جبکہ 14 ستمبر 2022 کو الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بیان کیئےگئے تمام شہروں میں سرکاری افسروں کی ٹرانسفر، پوسٹنگ پر پابندی عائد کردی تھی۔
تاہم ڈائیریکٹر جنرل ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل نے بطور Competent Authority آرڈر کرتے ہوئے انسپکٹر منظور حسین کو لاہور ریجن بی سے ملتان، انسپکٹر تنویر عباس کاٹھیا کو ریجن بی لاہور سے فیصل آباد اور راولپنڈی سے انسپکٹر افتخار احمد بھٹی کو ملتان تعینات کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔
حالانکہ الیکشن کمیشن کے احکامات کے مطابق ضمنی انتخابات کے انعقاد تک کسی سرکاری ملازم کو فیصل آباد اور ملتان سے ٹرانسفر کی جاسکتا ہے نہ ہی کسی دوسرے شہر سے سرکاری ملازمین کو ان شہروں میں appoint کیا جاسکتا ہے۔
ڈی جی ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی طرف سے بار بار الیکشن کمیشن کے احکامات کی خلاف ورزی پر ای سی پی نے Displeasure Show کرتے ہوئے ضمنی انتخابات کے حلقوں میں کئے جانے والے تبادلے فی الفور واپس لینے کا حکم جاری کیا ہے