حسن روحانی 194

پابندیوں کی عملا بحالی پر ایران کی امریکا کو فیصلہ کن ردعمل کی دھمکی

تہران ( ر پورٹنگ آن لائن)ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ اگر امریکا ایران پر عملی طور پر پابندیاں بحال کرنا چاہتا ہے تو ایران کا ردعمل فیصلہ کن ہوگا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روحانی نے یہ ریمارکس ایرانی کابینہ کے اجلاس سے خطاب میں کیے۔ انہوں نے یہ بات امریکا کی طرف سے ایران کے خلاف ٹرگر میکانزم کے نفاذ کے جواب میں کہی تاہم روحانی نے یہ واضح نہیں کیا کہ ایران کے پاس امریکی پابندیوں کا مقابلہ کرنے کیلیے کیا ممکنہ اقدامات ہوسکتے ہیں۔

روحانی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا شکریہ ادا کیا اور اقوام متحدہ کی پابندیاں واپس کرنے کے امریکا کے فیصلے کو مسترد کرنے پر یورپی ممالک کے موقف کا خیرمقدم کیا۔انہوں نے جوہری معاہدے میں باقی پانچ ممالک کے گروپ کو بھی مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر انھوں نے جوہری معاہدے کی تمام شقوں کی پاسداری کی تو ہم بھی معاہدے میں شامل تمام ذمہ داریوں کو پورا کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں