پائلٹ

پائلٹ بننا چاہتی تھی مگر اداکار ہ بن گئی ، مائرہ خان

لاہور(رپورٹنگ آن لائن) اداکارہ مائرہ خان نے کہاکہ وہ پائلٹ بننا چاہتی تھیں مگر خالہ کی وفات نے ان کے شوق کے لیے ان میں خوف پیدا کر دیا تھا۔انہوں نے کہاکہ ان کی خالہ کی ہوائی جہاز حادثہ میں فوتگی ہوئی تھی جس کے باعث ان کی موت نے ان کے اندر ایک خوف پیدا کردیا اور وہ پائلٹ بننے سے ڈرنے لگیں۔مائرہ نے کہا کہ تب انہوں نے اپنا یہ خواب ادھورا چھوڑ دیا۔ اداکارہ ڈرامہ سیریل ’’جلن ‘‘ میں اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں۔