ٹی20ورلڈکٹ

ٹی20ورلڈکٹ،نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کیخلاف سیریز کیلئے قومی ٹیم کااعلان6ستمبرکوہوگا

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ،نیوزی لینڈ اورانگلینڈ سیریز کیخلاف سیریز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان 6ستمبر کو کیا جائے گا۔ چیف سلیکٹرمحمد وسیم پریس کانفرنس میں ٹیم کا اعلان کریں گے۔

رمیز راجہ پی سی بی چیئرمین تیرہ ستمبرکو منتخب ہوں گے۔ اس لیے ٹیم کی منظوری نئے چیئرمین کی منظوری سے چیف ایگزیکٹیو وسیم خان دیں گے۔آئی سی سی نے یواے ای میں بھارت کی میزبانی میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے پندرہ رکنی ٹیم اورآٹھ آفیشلزکے اعلان کی ڈیڈ لائن گیارہ ستمبرمقررکی ہے۔کووڈ کی پیش نظرہرٹیم اپنے خرچ پر7 اضافی پلیئرزبھی منتخب کرسکے گی۔

کسی ہنگامی صورتحال میں ان ریزورپلیئرزمیں سے متبادل چنے جاسکیں گے۔پی سی بی کے نئے چیئرمین رمیزراجہ کا انتخاب تیرہ ستمبرکو ہونا ہے۔ نئے چیئرمین ،کپتان بابراعظم اور ہیڈ کوچ مصباح الحق کی مشاورت سے چیف ایگزیکٹیو وسیم خان ٹیم کی منظوری دیں گے۔ پی سی بی کے مطابق نیوزی لینڈ سے پانچ اورانگلینڈ کے خلاف دو ٹی ٹوئنٹی ہوم میچزمیں منتخب ٹیم اور ریزور پلیئرز کے مختلف کمبی نیشن آزمائے جائیں گے جس کے بعد ایک مستحکم اسکواڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کرے گا_