دبئی(رپورٹنگ آن لائن) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ متحدہ عرب امارات اور عمان منتقل کردیا۔آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ یو اے ای اور عمان منتقل کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 17 اکتوبر سے شروع ہوگا۔ آئی سی سی کا کہنا ہےکہ ایونٹ کا فائنل 14 نومبر کو کھیلا جائے گا۔
ائی سی سی کے مطابق ایونٹ کا میزبان بھارت ہی رہے گا جب کہ ٹی ٹوئنٹی کے میچز دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم، ابوظبی کے شیخ زاید اسٹیڈیم، شارجہ اسٹیڈیم اور عمان کرکٹ اکیڈمی میں کھیلے جائیں گے۔واضح رہےکہ اس سے قبل ا?ئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ بھارت میں ہونا تھا لیکن بھارت میں کورونا کی لہر کے باعث ایونٹ کو منتقل کیا گیا ہے۔