ٹی 20 لیگز 114

ٹی 20 لیگز کی بھرمار، بھارتی بورڈ پالیسی تبدیل کرنے پر مجبور

نئی دہلی (رپورٹنگ آن لائن)ٹی ٹوئنٹی لیگز کی بھرمار نے بھارتی کرکٹ بورڈ کو بھی اپنی پالیسی تبدیل کرنے پر مجبور کر دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کھلاڑیوں کو بورڈ کی جانب سے دنیا بھر کی لیگز میں کھیلنے کی اجازت ملنے کا امکان ہے۔بھارتی کھلاڑیوں کو اس وقت ملکی لیگ کے علاوہ دنیا کی کسی لیگ میں کھیلنے کی اجازت نہیں، بھارتی لیگز کی فرنچائز نے جنوبی افریقہ کی ٹی ٹوئنٹی لیگ میں سرمایہ کاری کی ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ فرنچائز نے بھارتی بورڈ پر کھلاڑیوں کو اجازت دینے کے لیے دبائو ڈالا ہے، بھارتی بورڈ اب اپنے کھلاڑیوں کو دیگر لیگز کھیلنے کی اجازت دے سکتا ہے۔میڈیا کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے بھارتی بورڈ ستمبر میں ہونے والے سالانہ اجلاس میں فیصلہ کرے گا، تینوں فارمیٹ کھیلنے والے بھارتی کرکٹرز کو دیگر لیگز کھیلنے کی اجازت نہیں ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں