ٹی ڈیپ 80

ٹی ڈیپ کے زیر اہتمام ہیلتھ، انجینئرنگ اینڈ منرلز شو، ماڈلز کی کیٹ واک جیولری ملبوسات کی نمائش

لاہور (رپورٹنگ آن لائن)ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (TDAP) کے زیر اہتمام ہیلتھ، انجینئرنگ اور منرلز شو 2025 ماڈلز کی کیٹ واک جیولری ملبوسات کی نمائش کی گئی
ٹی ڈیپ
افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی پنجاب کے وزیر برائے صنعت، تجارت و سرمایہ کاری چودھری شافع حسین تھے جبکہ چیف ایگزیکٹو TDAP فیض احمد، سیکریٹری TDAP شہریار تاج، لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ابوذر شاد اور ایف پی سی سی آئی کے ریجنل چیئرمین و نائب صدر زین افتخار چودھری بھی موجود تھے۔
ٹی ڈیپ
ہیلتھ انجینئرنگ اینڈ منرل فیشن شو کا لاہور میں انعقاد کیا گیا، شو میں ماڈلز نے دیدہ زیب ملبوسات زیب تن کیے ، جواہرات اور زیورات کو نئے انداز میں پیش کیا گیا، اسکے ذریعے قومی ٹیلنٹ اور ورثے کو عالمی پلیٹ فارم پر سامنے لایا گیا۔ ماڈلز نے ملک کے کچھ مشہور جیولرز کے ڈیزائنز پہنے ریمپ پر واک کی۔
ٹی ڈیپ
شو میں جیولری برانڈز اور ٹاپ فیشن ڈیزائنرز کے درمیان بی ٹو بی تعاون کو پیش کیا گیا،، فیشن ٹائیکون ایچ ایس وائے ، وسیم جیولرز، منیب نواز کے ساتھ الماس جیولرز، زونیہ انوار کے ساتھ ہیریٹیج جیولرز، بلاکسٹری کے ساتھ ڈیوائن جیولرز، نیلوفر اور دیگر ڈیزائنرز نے اپنی کاریگری کو مہارت سے پیش کیا تو دیکھنے والے بے ساختہ داد دینے پر مجبور ہو گئے۔
فیشن شو نے مقامی ڈیزائنرز اور کاریگروں کو عالمی منڈیوں کے ساتھ براہ راست تعلقات استوار کرنے کا ایک قیمتی موقع فراہم کیا۔ بہت سے لوگوں کے لیے، اس پلیٹ فارم نے طویل مدتی برآمدی شراکت داری اور سرحد پار تعاون کا بھی آغاز کیا۔
ٹی ڈیپ
ہیلتھ، انجینئرنگ ومنرلز شو میں70 سے زائد ممالک کے 900 سے زائد غیر ملکی خریدار اور درآمد کنندگان شرکت اور تقریبا 200 پاکستانی نمائش کنندگان سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔

شریک ممالک میں چین، نائجیریا، سینیگال، ایتھوپیا، روانڈا، سری لنکا، قازقستان، کینیا، ترکیہ، تاجکستان، ملائیشیا، برطانیہ، اسپین، انڈونیشیا، نیدرلینڈز، کوریا، فلپائن، روس اور ویتنام شامل ہیں۔نمائش میں 20 سے زائد شعبوں کی مصنوعات پیش کی گئی ہیں، جن میں دواسازی، سرجیکل آلات، زرعی مشینری، تعمیراتی آلات، آٹو پارٹس، کھیلوں کا سامان، موبائل ڈیوائسز، کیمیکلز، برقی آلات، کاسمیٹکس، کٹلری، ہنڈی کرافٹس ، قیمتی پتھراور زیورات شامل ہیں۔

شو کا نمایاں پہلو “منرلز انویسٹمنٹ پویلین” اور “جیمز اینڈ جیولری فیشن شو” ہیں، جو پاکستان کے معدنی وسائل کے پائیدار استعمال اور فیشن انڈسٹری میں ترقی کی جھلک پیش کرتے ہیں۔تقریب کے بعد TDAP کے حکام نے سری لنکا، متحدہ عرب امارات سمیت دیگر ممالک کے تجارتی وفود سے ملاقاتیں کیں اور دو طرفہ تجارت کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔TDAP نے شرکت کرنے والے ممالک کے ریگولیٹری اداروں، تجارتی تنظیموں اور چیمبرز کو بھی مدعو کیا تاکہ موثر نمائندگی کو یقینی بنایا جا سکے۔

علاوہ ازیں تیسرے دن کے دوران غیر ملکی مندوبین کے لیے صنعتی دورے بھی رکھے گئے ہیں تاکہ وہ پاکستان کی صنعتی صلاحیتوں کا مشاہدہ کر سکیں۔نمائش میں مقامی انجینئرنگ یونیورسٹیوں کو بھی شامل کیا گیا ہے، جنہوں نے “اسٹارٹ اپ” کے عنوان سے اپنے تحقیقی منصوبے پیش کیے ہیں، یہ قدم نوجوانوں کی اختراعی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور تعلیم و صنعت کے درمیان رابطے کو مضبوط بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ہیلتھ، انجینئرنگ اور منرلز شو 2025 نہ صرف پاکستان کی صنعتی قابلیت کو عالمی سطح پر متعارف کرا رہا بلکہ تجارتی شراکت داری، تحقیق و ترقی اور معاشی تعاون کے نئے دروازے بھی کھول رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں