لاہور(ر پورٹنگ آن لائن) ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ مقابلوں میں شعیب ملک سب سے کامیاب بیٹسمین ہیںجنہوںنے 27 اننگز میں 546 رنز بنا رکھے ہیں،کامران اکمل نے سب سے زیادہ 50 چوکے اور شاہد آفریدی نے سب سے زیادہ 21 چھکے لگا رکھے ہیں۔رپورٹ کے مطابق شاہد آفریدی ہی سب سے زیادہ 5 بار صفر پر آئوٹ ہوئے ہیں۔شعیب ملک بیٹسمین کے ساتھ بہترین فیلڈر بھی رہے جنہوںنے سب سے زیادہ 12 کیچز پکڑے۔پاکستان کی طرف سے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی پہلی اور واحد سنچری احمد شہزاد نے بنا رکھی ہے جبکہ سب سے بڑی 111 رنز کی انفرادی اننگز بھی ان کے نام ہے۔
ایک میچ میں سب سے زیادہ 5 چھکے عمران نذیر نے لگائے،عمر گل نے ایک اننگز میں سب سے زیادہ 5 وکٹیں حاصل کیں۔سب سے زیادہ 39 وکٹیں شاہد آفریدی نے حاصل کررکھی ہیں۔ایک ورلڈ ٹی ٹونٹی میں سب سے زیادہ 223 رنز بنانے کا اعزازسلمان بٹ کو حاصل ہے۔پاکستان کا کسی ایک میچ میں کم ترین مجموعہ 82 رن ویسٹ انڈیز کے خلاف ہے جبکہ سب سے زیادہ 201 رنز بنگلہ دیش کے خلاف بنائے۔









