ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 161

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021کاترانہ معروف پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کی آواز میں سنا جاسکے گا، سوشل میڈیا پر گردش

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)سوشل میڈیا پر خبریں زیرِ گردش ہیں کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021کاترانہ معروف پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کی آواز میں سنا جاسکے گا۔یہ دعویٰ سوشل میڈیا پر کچھ صارفین کی جانب سے کیا جارہا ہے جس کے مطابق ترانے کی ویڈیو میں کپتان بابر اعظم سمیت قومی کرکٹ ٹیم کے دیگر کھلاڑی شامل ہوں گے۔وقار نامی ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ عاطف اسلم ٹی20 ورلڈ کپ کا آفیشل ترانہ گائیں گے اور بابر اعظم بھی اس کا حصہ ہوں گے۔فلک شیر نامی صارف نے بتایا کہ ٹی 20 ورلڈکپ کا آفیشل ترانہ عاطف اسلم گائیں گے جس کی ویڈیو میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے متعدد کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔

صارفین نے دعویٰ کیا کہ اس خبر کی تصدیق ہوچکی ہے تاہم گلوکار عاطف اسلم کی جانب سے اس معاملے پر کوئی تبصرہ پیش نہیں کیا گیا۔واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 17 اکتوبر سے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں کھیلا جائے گا جس میں مجموعی طور پر 16 ٹیمیں ایکشن میں دکھائی دیں گی، ٹی ٹوئنٹی کا یہ میلہ 14 نومبر تک جاری رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں