ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے ویسٹ انڈین اسکواڈ کا بھی اعلان، پولارڈ قیادت کریں گے

جمیکا ( ر پورٹنگ آن لائن)کرکٹ کے مختصر ترین فارمیٹ کے عالمی ٹورنامنٹ کیلئے دفاعی چمپئن ویسٹ انڈیز کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ۔ متحدہ عرب امارات میں ہونے والے اس ایونٹ میں ویسٹ انڈین ٹیم کی قیادت کیرون پولارڈ کریں گے۔ ویسٹ انڈیز کے 15 رکنی اسکواڈ میں نکولس پورن، کرس گیل، فیبین ایلن، ڈیوائن براوو، روسٹن چیس، ا?ندرے فلیچر، شمرون ہیٹ مائیر، ایوان لیوس، اوبیڈ مکوئے، لینڈل سمنز، روی رام پال، ا?ندرے رسل، اوشین تھامس اور ہیڈن والش جونیئر شامل ہیں۔

اسی طرح ڈیرن براوو، شیلڈن کاٹریل، جیسن ہولڈر اور عقیل حسین ریزرو کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔دفاعی چمپئن ویسٹ انڈیز کی ٹیم ایونٹ میں اپنی مہم کا آغاز گزشتہ ایونٹ کی فائنلسٹ ٹیم انگلینڈ کے خلاف میچ سے ہی کریگی۔