لاہور(رپورٹنگ آن لائن )اداکارہ وینا ملک نے کہا ہے کہ مجھے ٹی وی کی نسبت بڑی سکرین پر کا م کرنا اچھا لگتا ہے ، ٹی وی پرجتنا بھی کام کیا اسے پسند کیا گیا ہے ۔ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ مجھے حقیقت میں ٹی وی کی بجائے بڑی سکرین سے الفت ہے ۔ میری یادگار فلم ” محبتاں سچیاں ” تھی جس میں میرے کام کوبہت سراہا گیا ۔
اس کے علاوہ نجی ٹی وی چینل سے پیش کئے گئے مزاحیہ پروگرام ”ہم سب سے امید سے ہیں ” کو بھی بہت کامیابی ملی ۔ وینا ملک نے کہا کہ ملکہ ترنم نور جہاں ،بشریٰ انصاری ، میرا اور ریما سمیت دیگر اداکاروں کی پیروڈی کر چکی ہوں جسے میرے پرستاروں نے بہت پسند کیا ۔