اسلم شیخ 238

ٹی وی اور فلم کا لاہور سے ختم ہو جانا تشویش کا باعث ہے’ اسلم شیخ

لاہور( رپورٹنگ آن لائن) سینئر اداکار اسلم شیخ نے کہا ہے کہ لاہور ٹی وی اور فلم کا مرکز تھا لیکن دونوں کا یہاں سے ختم ہو جانا تشویش کا باعث ہے ، لاہور کو دوبارہ سر گرمیوں کامرکز بنانے کے لئے عملی تگ ودو شروع کرنا وقت کی ضرورت ہے ۔ ایک انٹر ویو میں اسلم شیخ نے کہا کہ ہونا تو یہ چاہیے تھاکہ ٹی وی اور فلم کا مرکز مزید ترقی کرتا لیکن بد قسمتی سے اس کی جڑوں کو ختم کرنے کی کوششیں کی گئیں ۔

فن اور ادب لاہور کی پہچان ہے اور یہاں ہونے والی سر گرمیوں کے اثرات پورے ملک تک پھیلتے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ میں نے لاہور میں بڑا کام کیا ہے او رمیری خواہش ہے کہ یہاں دوبارہ شوبز سر گرمیوں کو عروج ملے اور میں لاہور آکر کام کروں ۔

فلم اور ٹی وی کے سینئرز کو اس سلسلہ میں اپنا کردار ادا کرناچاہیے اورلاہور میں دوبارہ سے شوبز سر گرمیوں کا آغاز کرنے کے لئے اپنا اثر ورسوخ استعمال کرناچاہیے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں