اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیٹر رضا ربانی نے کہا ہے کہ ٹیکنوکریٹ نظامِ حکومت سے ملک میں عدم استحکام آئے گا۔اپنے بیان میں رضا ربانی نے کہا کہ طویل مدتی نگراں ٹیکنوکریٹ حکومت کے خلاف مزاحمت کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ نگراں ٹیکنوکریٹ حکومت کی باتیں آئین کیخلاف ہیں، حکومتی ادارے ایسے غیرآئینی نظام کی تجویز دینے سے اجتناب کریں۔انہوںنے کہاکہ ٹیکنوکریٹ نظام حکومت سے ملک میں عدم استحکام آئے گا، وقت آگیا ہے کہ ہم پاکستان کو بطورلیبارٹری استعمال نہ کریں۔