فواد چوہدری 262

ٹیکنالوجی ہی ملکی معیشت کو تبدیل کر سکتی ہے، فواد چوہدری

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ٹیکنالوجی ہی ملکی معیشت کو تبدیل کر سکتی ہے،ہمارا نیا فوکس ڈیجیٹل اور بائیو ٹیکنالوجی پر ہونا چاہئے، دنیا نے ڈیجیٹل اور بائیو ٹیکنالوجی کے ذریعے ہی ترقی کی ہے ۔

بدھ کے روز پاکستان چیمبر آف کامرس اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ترقی یافتہ ممالک نے ڈیجیٹل بائیو ٹیکنالوجی کو فروغ دیا ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے صوبائی حلال اتھارٹی بھی بنا دی ہیں جس سے کاروباری حضرات کو فائدہ ہو رہا ہے جبکہ عوام کو معیاری اشیاءکی فراہمی میں آسانی ہوئی ہیں ، انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان بزنس کمیونٹی روائتی کاروبار تک محدود ہے ، زراعت پاکستان کی آمدن کا بہترین ذریعہ ہے ۔

ہمیں نئے مواقع ڈھوننے اور بنانے کی ضرورت ہے ۔ ایجوکیشن سیکٹر کی مدد سے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سمیت کاروبار بھی آگے لے جانے کی ضرورت ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں