ٹک ٹاک 244

ٹیکنالوجی کمپنی اوریکل ٹک ٹاک کے امریکی بزنس کو خریدنے کے لیے تیار

نیویارک ( ر پورٹنگ آن لائن)ٹیکنالوجی کمپنی اوریکل نے سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک کے امریکی بزنس کو خریدنے میں دلچسپی

ظاہر کردی ہے ،میڈیا رپورٹس کے مطابق مائیکرو سافٹ کو چینی سوشل میڈیا ایپ کا کنٹرول سنبھالنے کے حوالے سے اوریکل کی

شکل میں سخت حریف کا سامنا ہوسکتا ہے۔رپورٹ کے مطابق اوریکل کی جانب سے ٹک ٹاک کی ملکیت رکھنے والی کمپنی

بائیٹ ڈانس سے ابتدائی بات چیت بھی کی گئی ہے۔اوریکل امریکا، کینیڈا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ٹک ٹاک کے آپریشن

خریدنے میں سنجیدگی سے غور کررہی ہے۔ اوریکل کے شریک بانی لیری ایلیسن ان چند ٹیکنالوجی ایگزیکٹیوز میں سے ایک ہیں

جو عوامی سطح پر ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کرتے ہیں۔تاہم یہ واضح نہیں کہ ٹک ٹاک کی فروخت کے حوالے سے وائٹ ہاؤس کی

جانب سے اوریکل کو ترجیح دی جائے گی یا نہیں۔ٹک ٹاک کے کچھ حصوں کو خریدنے کا معاہدہ قانونی طور پر بہت پیچیدہ ہے اور

ابھی تک مائیکرو سافٹ کو ہی اس حوالے سے سبقت حاصل تھی۔مائیکرو سافٹ کے علاوہ ٹوئٹر اور ایپل کی جانب سے ٹک ٹاک

کے امریکی آپریشنز کو خریدنے میں دلچسپی ظاہر کی گئی تھی۔واضح رہے کہ مائیکروسافٹ کی جانب سے ٹک ٹاک کے امریکی بزنس کو

خریدنے کے لیے بائیٹ ڈانس اور امریکی انتظامیہ سے مذاکرات جاری ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں