مکو آ نہ (رپورٹنگ آن لائن)ٹیکنالوجی خدمات کی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 19 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں ٹیکنالوجی خدمات کی برآمدات سے ملک کو 1.799 ارب ڈالر زرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت 1.518 ارب ڈالر کے مقابلہ میں 19 فیصد زیادہ ہے۔نومبرمیں ٹیکنالوجی خدمات کی برآمدات کا حجم 356 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا.
جو اکتوبر کے 386 ملین ڈالر کے مقابلہ میں 8 فیصد کم اور گزشتہ سال نومبر کے 311 ملین ڈالر کے مقابلہ میں 14 فیصد زیادہ ہے۔مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں خدمات کے شعبہ کی مجموعی برآمدات کا حجم 3.832 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 3.284 ارب ڈالر کے مقابلہ میں 17 فیصد زیادہ ہے۔







