وزیراعظم

ٹیکس کلیکشن میں اضافہ، وزیراعظم کی ایف بی آر کی کوششوں کی تعریف

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن ) وزیر اعظم عمران خان نے ٹیکس محصولات میں اضافے پر ایف بی آر کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ معیشت بحالی کی جانب گامزن ہے۔

ہفتہ کو سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر وزیر اعظم عمران خان نے لکھا کہ ایف بی آر نے اپریل 2021میں 384 ارب محصولات اکھٹے کیے جبکہ اپریل 2020کے مقابلے میں محصولات میں 57فیصد اضافہ ہوا، ایف بی آر نے گزشتہ سال اسی عرصے میں 240ارب روپے اکٹھے ہوئے تھے اور جولائی تا اپریل محصولات 14 فیصد اضافے سے 3 ہزار 780 ارب تک پہنچ گئیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ حکومتی پالیسیوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ معیشت بحالی کی جانب گامزن ہے۔