شہبازاکمل جندران۔۔۔
پراپرٹی ٹیکس زون 14 لاہور میں ٹیکس چوری کے الزامات پر ڈائیریکٹر نے ای ٹی او زون 14 نیاز سبحانی ،انسپکٹر کرامت علی اور کانسٹیبل سہیل حاکم کے خلاف چارج شیٹ کا مسودہ ڈی جی ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ پنجاب رضوان اکرم شیروانی کو ارسال کر دیا ہے۔
ای ٹی او نیاز سبحانی ،انسپکٹر کرامت علی اور کانسٹیبل سہیل حاکم کے خلاف الزام ہے کہ انہوں نے 94 الزام پاک عرب پر واقع جائیداد سے پراپرٹی ٹیکس کی وصولی میں کرپشن کی اور 83ہزار روپے سے زائد کی سالانہ ٹیکس چوری کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ متعدد پراپرٹی یونٹوں میں ٹیکس چوری میں ملوث ہیں اور موقع پر وزٹ کرتے ہوئے ٹیکس چوری پکڑی جاسکتی ہے۔