فائرنگ

ٹیکس اکٹھا کرنے والا محکمہ خود نادہندہ نکلا، کرایہ ادا نہ کرنے پر بلڈنگ مالک نے فائرنگ کر ڈالی

شہباز اکمل جندران۔۔۔

لاہور میں شاہدرہ کے علاقے میں ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کی موٹر برانچ آج فائرنگ سے گونج اٹھی۔
فائرنگ
فائرنگ مبینہ طورپر بلڈنگ مالک نے ماہانہ کرایہ ادا نہ کرنے پر کی۔
بتایا گیا ہے کہ گزشتہ دو برسوں سے شاہدرہ آفس کی بلڈنگ کا کرایہ ادا نہیں کیا گیا۔
فائرنگ
شاہدرہ آفس کی بلڈنگ ماہانہ ڈیڑھ لاکھ روپے کرائے ہر لی گئی تھی۔اور لگ بھگ 30 لاکھ روپے کی عدم ادائیگی پر یہ واقع رونما ہوا۔
فائرنگ
کم میں آیا ہے کہ بلڈنگ مالک کی طرف سے کرائے کی ادائیگی اور بلڈنگ خالی کرنے کے حوالے سے مطالبہ کافی عرصے سے چل رہا تھا۔
فائرنگ
اس سلسلے کی گفتگو کرتے ہوئے ای آر اے شاہدرہ موٹر برانچ طارق بٹ کا کہنا تھا کہ بلڈنگ مالک کا 2 سال کا کرایہ ادا نہی کیا گیا۔جس کی وجہ سے بظاہر یہ واقع پیش آیا ہے۔تاہم ابھی وہ مزید تفصیلات اکٹھی کررہے ہیں۔
فائرنگ
ذرائع کے مطابق فائرنگ کے واقعے سے ملازمین میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔