ٹیکسٹائل 231

ٹیکسٹائل شعبے کی ہر طرح کی مدد یقینی بنائیں،وزیر اعظم کی ٹیکسٹائل شعبے کی بہتری کے لیے خصوصی ہدایات

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے کہ تجارت اور صنعتوں کی وزارتوں کو ٹیکسٹائل سے متعلق ہدایت کی ہے کہ ٹیکسٹائل شعبے کی ہر طرح کی مدد یقینی بنائیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ فیصل آباد ٹیکسٹائل کی صنعت میں طلب و برآمد میں اضافہ ہوا ہے۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ تجارت اور صنعتوں کی وزارتوں کو ٹیکسٹائل سے متعلق ہدایت کی ہے، ہدایت دی کہ ٹیکسٹائل شعبے کو ہر طرح کی مدد یقینی بنائیں۔ اپنے ٹویٹ میں انہوں نے مزید کہا کہ شعبہ ٹیکسٹائل کی مدد کی جائے تاکہ یہ بڑھتی طلب کو پورا کر سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں